the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے:
انگور میں بہت سے مفید غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز اے، سی ،کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم شامل ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں جب کہ اس کے استعمال نہ صرف دمے کے مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے بلکہ اس میں شامل وٹامنز ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ انگوروں میں ایک خاص قسم کا انٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو کہ بڑی آنت اور غدودوں کے کینسر ، دل کی بیماریوں ، اعصابی بیماریوں ، الزائمر اور وائرل و فنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتا ہے۔
خون کی کمی دورکرنے میں معاون:
انگور میں شامل اہم اجزا جیسے آئرن ، کاپر اور مینگنیز جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون



ثابت ہوتے ہیں۔

ہاضمے کے لئے انہتائی مفید: 
انگور کا رس ہاضمے کے لیے بھی مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا کھانے والے بہت سے افراد اپنی غذا میں انگور کو ضرور شامل کرتے ہیں۔
جلد کی خوبصورتی کے لیے:
آج کل خواتین اپنی جلد کی خوبصورتی کے لیے نہایت پریشان رہتی ہیں اور اس کی خوبصورتی کے لئے طرح طرح کے جتن میں مصروف رہتی ہیں لیکن سائنس نے اب خواتین کی یہ مشکل بھی حل کردی ہے اور جلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انگورجلد کے تحفظ کے لیے ایک بہترین دوا ہے جو کہ جلد کو نہ صرف نرم ملائم بناتا ہے بلکہ جلد پر پڑنے والی جھریوں اور چھائیوں سے بھی بچاتا ہے جس سے آپ کا چہرہ جواں اور ترو تازہ نظر آتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.